ایف بی آر کی نا اہلی کی وجہ سے 32سو ارب روپے ضائع ہورہے ہیں,عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سرابرہ عمران خان نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی نا اہلی کی وجہ سے 32سو ارب روپے ضائع ہورہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی طرح ایف بی آر کو محاصل جمع کرنے کے لے کمپیوٹرائز نظام لانا ہوگا،اب الیکشن آر ہا ہے کوئی یہ نہ کہے کہ ہم غیرسیاسی ہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس مرتبہ کراچی کے دورے میں بزنس مین کمیونٹی کو سرفہرست رکھا ہے، کراچی میں دورے کے اختتام پر انہوں نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد)کے ممبران سے ملاقات کی۔

چیئرمین آباد عارف جیوا نے تعمیراتی شعبے سے متعلق مسائل اور کراچی میں بلند عمارتوں پر پابندی کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خراب گورننس کی وجہ سے ادارے درست کام نہیں کرتے، جس کی وجہ سے تعمیراتی شعبہ بھی مسئلے سے دوچار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر پرانے نظام پر ہی کام کررہا ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں ارب روپے کے محاصل ضائع ہوجاتے ہیں ۔

عمران خان نے بلڈرز کو پیغام دیا کہ اب الیکشن قریب آرہا ہے، کوئی بعد میں یہ نہ کہے کہ ہم غیر سیاسی ہیں۔

علاوہ ازیں عمران خان نے یونیورسٹی کے باہر طلبا سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ آپ پاکستان کامستقبل ہیں، آپ ہی نے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرناہے، کپتان نے سندھ میں اگلا جلسہ 5 نومبر کوکرنے کااعلان کیا اور بلڈز سے ملاقات کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے۔