ڈاکٹر جمال ناصر کی وائس چانسلر ائر یونیورسٹی سے ملاقات

راولپنڈی:سابق صوبائی وزیر صحت، بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے وائس چانسلر ائر یونیورسٹی ائر مارشل(ر) عبدالمعیدخان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ائر یونیورسٹی کے نظام تعلیم ، اچھی تعلیم دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ائر یونیورسٹی میں جدید تعلیمی اصلاحات نافذ کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے ادارے کا مقصد تعلیم کے تمام شعبوں بشمول فضائیہ میڈیکل کالج پی اے ایف ہاسپٹل کی شاندار کارکردگی کے حوالے سے ہونے والی اصلاحات کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے اپنے ادارے کی طرف سے ائر یونیورسٹی کے ساتھ مل کر میڈیکل ریسرچ کے حوالے سے باہمی تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ایک باہمی تعاون کے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر ائیر کمڈور(ر) ڈائریکٹر او، آئی آر سی ائرکموڈور(ر) افضال احمد خان،ڈائریکٹر ایچ آر طیبہ رزاق اور مینجر محمد راحیل انجم بھی موجود تھے۔