جنوبی افریقہ کو پنک ڈے پرون ڈے میں وائٹ واش ، شاہینوں نے تاریخ رقم کر دی


صائم ایوب کی ایک اور سنچری ،میں آف دی میچ کا اعزاز بھی لے اڑے،بابر اور رضوان کی عمدہ بیٹنگ
جنوبی افریقہ کو 35 رنز سے شکست شاہینوں نے پنک ڈے کے موقع پر افریقن شائقین کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا

جوہانسبرگ:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے آخری ون ڈے میج میں‌شاہینوں نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی.پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر وائٹ واش کیا.
تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 35 رنز سے شکست دیکر وائٹ واش کیا.
جنوبی افریقہ میں 22 دسمبر کو چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے حوالے سے پنک ڈے بھی منایا گیا جس کی مناسبت سے جنوبی افریقن کھلاڑیوں نے پنک کلر کا لباس پہنا. شائیقن کرکٹ میں سے بھی بیشترنے پنک لباس زیب تن کر رکھا تھا.جنوبی افریقن شائقین پنک ڈے کے موقع پر اپنی ٹیم کی شکست سے افسردہ تھے.
سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 308 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 271 رنز بنا کر 42 ویں اوور میں آل آؤٹ ہو گئی۔اس طرح پاکستان نے 35 رنز سے میچ جیت لیا
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ بارش رکنےکے بعد ٹاس ہوا تو جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔میچ شروع ہونے کے بعد دوبارہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا اور 3 اوورز کم کردیے گئے۔
پہلی اننگز
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صائم ایوب کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 47 اوورز میں 9 وکٹ پر 308 رنز بنائے۔اننگ تاخیر سے شروع ہونے پر پاکستان کا ایک رن کم ہوگیا اور جنوبی افریقا کو 308 رنز کا ہدف ملا۔
اوپنر صائم ایوب نے 101 رنز کی اننگز کھیلی، صائم ایوب نے سنچری 91 گیندوں پر بنائی، ان کی اننگ میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 53 اور بابر اعظم نے 52 رنز بنائے، نائب کپتان سلمان آغا 48 اور طیب طاہر 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
میزبان ٹیم کی جانب سے رابادا نے تین، مارکو ینسین اور فوٹیون نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری اننگز
پاکستان کے 308 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسن نے 81 رنز اسکور کیے، ریسی وینڈرڈیسن 35، ٹونی ڈی زورزی اور مارکو جینسن 26-26 رنز جبکہ کوبن بوش 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے اپنے 8 اوورز میں 52 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب اور محمد حسنین کے حصے میں 1-1 وکٹ آئی۔اس طرح پاکستان نے تاریخ رقم کر تے ہوئےجنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر وائٹ واش کردیا
جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔طیب طاہر، محمد حسنین اور سفیان مقیم پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے جب کہ عرفان نیازی، حارث رؤف اور ابرار کو ڈراپ کیا گیا۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ میچ جنوبی افریقا کا سالانہ پنک ڈے میچ تھا، اس دن افریقی ٹیم گلابی رنگ کی جرسی (کٹ) میں کھیلتی ہے اور اس دن کو چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے طور پر دیکھا جاتا ہے