نماز جناہ آج مورخہ 3 جنوری بروز جمعہ بعد نماز عصر بمقام ملپور اسلام آباد میں ادا کی جائے گی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چئیرمین سینٹ سید نئیر حسین بخاری کی اہلیہ انتقال کر گئیں.مرحومہ سرطان کے مرض میںمبتلاتھیں اور کچھ عرصہ سے علیل چلی آرہی تھیں.جمعرات اور جعہ کی درمیانی رات ان کی طیبت اچانک زیادہ خراب ہوئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملیں. مرحومہ جرار حیدر بخاری سابق مشیر حکومت خیبر پختون خوا کی والدہ محترمہ تھیں. مرحومہ ایک ملنسار اور محبت کرنے والی خاتون تھیں.مرحومہ نے سوگوارن میںایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں.
ان کی نماز جناہ آج مورخہ 3 جنوری بروز جمعہ بعد نماز عصر بمقام ملپور اسلام آباد میں ادا کی جائیگی۔


