وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کازبیر شاہ کو خراج تحسین،ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم
اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا سیکٹر آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت، لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم، شہید زبیر شاہ کے خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیکٹر آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس جوان زبیر شاہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہید زبیر شاہ کے خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور شہید کے خاندان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

