صدر زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے

اہم علاقائی امور بشمول سی پیک ٹوبات چیت میں سرفہرست ہوں گے دو درجن معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر جائیں گے، جہاں ان کی اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ کے ساتھ باضابطہ بات چیت ہوگی جن میں عالمی اور اہم علاقائی امور بشمول سی پیک ٹو سرفہرست ہوں گے دو درجن معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ، وفد کے ناموں کو حتمی شکل ، متوقع طور پر نائب وزیراعظم، وفاقی اور سندھ حکومت کے وزراء اور اہم عہدیدار شامل ہوں گے ۔ اپنے دورے کے دوران صدر زرداری چین کے علاقے ہاربین بھی جائیں گے جہاں وہ سرمائی اولمپک کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
امکانی طور پر صدر مملکت 5 سے 7فروری تک چین میں قیام کریں گے، ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے دیگر متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مل کر اس دورے کی تیاری شروع کر دی ہے، صدر کے ہمراہ دورہ چین پر جانے والے وزراء اور دیگر شخصیات کے ناموں کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم امکانی طور پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے دیگر عہدیدار، خاص طور پر سندھ کے عہدیدار بھی ہوں گے۔