چین کی ترقی دنیا کے لیے مثبت قدم ،پڑوسی ہونے کے ناطے جانتے کہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا

اسلام آباد:صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ے کہ چین کے عروج و ترقی سے دنیا کو خطرہ نہیں ہے. چین دوسروں کے معاملات میں دخل نہیں دیتا لہذا اس کی ترقی سے دنیا کو خطرہ نہیں .ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ چین کے موقع پر چینی سرکاری میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا.
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے مثبت قدم ہے، ہم دہائیوں سے چین کے پڑوسی ہونے کے ناطے جانتے ہیں کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی نے انہیں بہت متاثر کیا ۔صدر زرداری نے کہا کہ چین کے ہر شخص کا اپنے شعبے میں بہترین کام، قوم کے اجتماعی فائدے کا باعث بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کا عروج ایک مثبت پیشرفت ہے، اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، ہم دہائیوں سے چین کے پڑوسی ہونے کے ناطے جانتے ہیں کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔چینی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ یہ خطے میں استحکام کا ذریعہ ہے۔
اپنے انٹرویو میں صدر زرداری نے پاک چین دوستی،اقتصادی اور سفارتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر بھی زور دیا.
چین کے عروج و ترقی سے دنیا کو خطرہ نہیں : صدر زرداری



