رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے،عامر صدیقی

راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) رمضان رحمتوں ،برکتوں اور سعادتوں بھرامہینہ ہے یہ پروردگار عالم سے تجارت کا مہینہ ہے ،جس میں اللہ کریم نے نیکیوں کے اجر کو کئی گنا بڑھا رکھا ہے تو گویا رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما صدرترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے رمضان اور عوامی مشکلات کے حوالے سے کیا انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت رب ذوالجلال نے انسان کی فطرت میں شامل کر رکھی ہے رب تعالیٰ کی مہربانیوں سے لطف اندوز ہونے والے انسان اپنے رب کی مخلوق سے بے پناہ محبت کو اگر اپنا شعار بنا لیں تو دنیا و آخرت سنور سکتی ہے اس مہینے میں مخلوق خدا کی ضروریات و خواہشات کا احترام رب ذوالجلال کی طرف سے خاص انعامات کی بارش کا باعث بنتا ہے،ماہ مبارک اب جدا ہونے کو ہے اپنےارد گرد پر نظر ڈالیں اور کمزور لوگوں کی مدد کو بڑھیں غریب ونادار خصوصا بچوں پر اپنی محبت شفقت کا ہاتھ رکھیں اور انہیں بھی خوشیوں میں شریک کریں یقیننا خوشیاں توبانٹنے سے بڑھتیں ہیں،مخیر حضرات اپنے ارد گرد کے لوگوں کا خاص خیال رکھیں مخلوق خدا سے محبت خوشنودی خدا کا ذریعہ بن جائے گی