اسلام آباد(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنماء جمشید اختر شیخ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت اور قرآن خوانی آج بیس جون بروز جمعتہ المبارک کو ان کی رہائش گاہ مکان نمبر بتیس گلی نمبر انتیس G13/2 اسلام آباد میں ہوگی۔قرآن خوانی سہ پہر تین بجے سے ساڑھے پانچ بجے تک ہوگی اس کے بعد اجتماعی دعا ہوگی۔مرحوم اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سنئیر نائب صدر ، مسلم لیگ ن ٹریڈونگ کے مرکزی صدر اور مسلم لیگ ن کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن بھی تھے ۔مرحوم جمشید اختر شیخ گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف، وزیراعظم میاں شہباز شریف، احسن اقبال، اسحق ڈار اور دیگر سنئیر مسلم لیگی رہنمائوں نے ان کے انتقال پر مرحوم کے صاحبزادے حمزہ جمشید سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ ان کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ لیگی رہنمائوں نے ان کی اچانک وفات کو پارٹی کے لئے ایک بڑا نقصان قراردیا۔
سنئیر لیگی رہنماء جمشید اختر شیخ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج ہوگی
