پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات مکمل

محمد طارق حسن صدر، سہیل انورسیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداران کا انتخاب

ٹین پن باؤلنگ اور الپائن کلب کے عہدیدار بلا مقابلہ کامیاب، نوٹیفکیشن جاری

لاہور/اسلام اباد:پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر نگرانی پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن ، ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن اور الپائن کلب آف پاکستان کے انتخابات جمعہ کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر لاہور میں مکمل ہو گئے۔
پی ایس بی کے الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد طارق حسن صدر اور سہیل انور سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ دیگر منتخب عہدیداران میں محمد ارشاد (نائب صدر I)، خان زیب (نائب صدر II)، این کاشف اصف نجیب، مقصود صدیقی، حافظ شیخ محمد، حمزہ فاروق، آصف بٹ، شیخ صابر، جاوید بٹ اور عمیر بطور نائب صدور شامل ہیں۔ ارمغم مقیم فنانس سیکرٹری اور محمد فیاض ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔انتخابات پاکستان سپورٹس بورڈ کے آئین 2022، قومی اسپورٹس پالیسی 2005 اور اسپورٹس الیکشن ریگولیشنز 2024 کے تحت شفاف انداز میں منعقد ہوئے۔
پی ایس بی الیکشن کمیشن نے پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن اور الپائن کلب آف پاکستان کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں کا بھی ناموٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹین پن باؤلنگ کے اعجاز الرحمن صدر، کامران خالد سیکرٹری جنرل،علیم آغا اور آصف اورکزئی سینئر نائب صدور، محبوب الرحمان اور محمد محسن نائب صدور،محمد حسن چٹھہ، رومیس علی اور صابر لشکر والا جوائنٹ سیکریٹریز،صابر حسین اور شاہد اختر سوشل سکیرٹریز اور نور العین لیڈی سیکرٹری منتخب ہوگئیں ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل عرفان ارشد الپائن کلب آف پاکستان کے صدر، ایاز احمد شیگری جنرل سیکرٹری، حیات اللہ خان درانی سینئر نائب صدر، فیض علی ،رحمت اللہ قریشی،سعد طارق صدیق، کرار حیدری ،محمد زبیر فاروقی، علی رضا رضوی،مظفر فیضی اعوان اور نجیب اللہ نائب صدور، سجاد حسین خزانچی، لیور خان، محمد اسلم،نثار احمد خان، ممتاز احمد اور محمد عبداللہ خان مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر وسیم مجید ملک اور ممبران بابر سہیل و زوہیب حسن گوندل نے انتخابی عمل کی نگرانی کی، جو مجموعی طور پر پرامن اور ضابطہ اخلاق کے مطابق مکمل کیا گیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے اس عمل کو کھیلوں کی تنظیمِ نو کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔