سابق شاہ ایران محمد رضا شاہ پہلوی کا بیٹا تنازعے کے دوران یہ شو کرتا رہا جیسے وہ "شاہ ایران” بن چکا ہو
اسلام آباد:ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بند ی سے جہاں دنیا اور گلف نے سکھ کا سانس لیا ہے وہاں مصر میںموجود ایک شخص ایسا بھی ہے جو صدمے سے نڈھال ہے .یہ شخص ایران اسرائیل جنگ میں خوشی سے پاگل ہو کر سب سے زیادہ دھمالیں ڈالتا اور سوشل میڈیا پر تقریریں کرتا رہا۔ اس کا نام رضا پہلوی ہے اور جلا وطن ہو کر پوری دنیا میں دھکے کھانے اور بالآخر مصر میں پناہ گزیں ہونے والے سابق شاہ ایران محمد رضا شاہ پہلوی کا بیٹا ہے۔
یہ گزشتہ دو ہفتے سے پریس کانفرنسیں کرتا اور "اپنی قوم” سے سوشل میڈیا خطاب کرتا نظر آیا اور یہودیوں کی دیوار گریہ کے ساتھ لپٹنے کی وڈیو اور امریکی سیاستدانوں سے ماضی میں ہونے والی ملاقاتوں کے "ثبوت” بھی پوسٹ کرتا رہا۔
جنگ بندی سے ایک دن قبل پیر کے روز اس نے ایک طویل سوشل میڈیا پریس کانفرنس بھی کر ڈالی جس میں اس کا لہجہ ایسا تھا جیسے کہ یہ "شاہ ایران” بن چکا ہو۔
مگر اگلی صبح طلوع ہونے سے پہلے ایران اور اسرائیل کے مابین سیز فائر ہو گیا اور جب اس کی آنکھ کھلی تو شاہ ایران بننے کا خواب چکنا چور ہو چکا تھا۔


