تہمینہ دولتانہ کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایم این اے حلقہ 158 وہاڑی و سابق وفاقی وزیر تہمینہ دولتانہ نے گزشتہ روز وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات اور حلقے میں نئے کارپٹ روڈز، میڈیکل کالج ان وہاڑی ،موٹروے لنک ٹو وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ اور بجلی کے منصوبوں کے حوالے سے مشاورت کی. وزیراعظم شہباز کی طرف سےانہیں تمام منصوبوں کیلئے جلد فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی .