پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے عوام کی چیخیںآسمان تک پہچن گئیں لیکن ارباب اختیار کے کانوںتک نہ پہنچ سکیں
عالمی منڈی میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود 16 دنوںمیںپٹرول 14 اور ڈیزل 21 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا
اسلام آباد(رپورٹ:محمدرضوان )حکومت نے صبح صبح پٹرول بم کو مزید فیول فراہم کر دیا. حکومت کی جانب سے مزید فیول ملنے کے بعد پٹرول بم عوام پر پھٹ گیا ،عوام کی چیخیںآسمان تک پہچن گئیں لیکن ارباب اختیار کے کانوںتک نہ پہنچ سکیں.
عالمی مارکیٹ میںپٹرول سستا ہونے کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف منتقل کرنے پر آمادہ نہیں.16 دنوںمیںپٹرول 14 اور ڈیزل 21 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے.
بدھ 16 جولائی کی صبح حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے. وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے .اضافے کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بڑھ کر 284 روپے 35 پیسے ہوگئی جبکہ فی لیٹر پیٹرول 272 روپے 15 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ پیٹرول موٹر سائیکلوں، رکشوں اور نجی گاڑیوں میں استعمال ہوتا ہے، اس لیے اس کی قیمت میں اضافہ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے بجٹ پر براہِ راست اثر انداز ہوتا ہے۔
صح صبح پٹرول بم مزید فیول کے ساتھ عوام پر پھٹ گیا



