ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ترقیاں

26 اسسٹنٹ ڈآئریکٹرز کوڈپٹی ڈآئریکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
ترقی پانے والوں‌ میں کئی افسران پہلے ہی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہے تھے



اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) میں‌بڑے پیمانے پر ترقیاں ہوئی ہیں 26 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ڈپٹی ڈائریکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے.
تمام افسران کو ترقی ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی سفارش پر ترقی دی گئی.وزارت داخلہ نے گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.
ان 26 افسران میں اعجاز احمد۔بابر ۔رضوان اسلم،بلال طارق۔عامر اقبال۔فہد خواجہ، ہارون ملک ،سائم سلطان۔جواد علی۔رابعہ قریشی اور عدیل عباس اور دیگر شامل ہیں.
ان میں سے بیشتر افسران پہلے سے ہی ڈپٹی ڈائریکٹر کی خدمات انجام دے رہے تھے۔۔
ایف آئی اے کے 26 افسران کی اگلے گریڈ میں‌ترقی سے ادارے میں‌خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے.