نورین گلوانی بھی شادی کے لئے بے تاب

شادی کے لئے بڑی دعائیں بھی کرتی ہوں قبول نہیں ہوتیں
شادی کے لئے لڑکے سمجھ نہیں آتے،سوشل میڈیا پیغامات کھولے بغیر ڈیلیٹ کر دیتی ہوں

اسلام آباد(شوبز رپورٹر)پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ نورین گلوانی نے کہا ہے کہ وہ شادی کے لئے بے تاب ہیں اور اس کے لئے بہت دعائیں بھی کرتی ہیں لیکن انہیں لڑکوں کی سمجھ نہیں آتی۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس پروگرا م میں جہاں انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی وہیں انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں نورین گلوانی نے کہا کہ وہ اپنی شادی کے لیے بھی دعائیں کرتی ہیں لیکن ان کی شادی نہیں ہو رہی۔میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کیسے لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش مند ہیں؟ جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ جانوروں اور قدرت سے محبت کرنے والا ہوں، عقلمند، دراز قد کے ساتھ ساتھ اسپورٹس مین اور اچھی عادت والا بھی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے شادی کیلئے لڑکے سمجھ نہیں آتے، سوشل میڈیا پر لوگ کمنٹس کرتے ہیں لیکن میں ان میسجز کو کھول کر دیکھتی ہی نہیں ہوں اور ڈیلیٹ کر دیتی ہوں۔