کھارے پانی میں اگنے والے چاول کی قسم دریافت

چین کے سائنسدانوں نے چاول کی ایک ایسی قسم ایجاد کر لی ہے جو کھارے یا نمکین پانی میں اگنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔

سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق چاول کی اس قسم کو فصلوں کا گاڈ فادر قرار دیا گیا ہے۔ نئی جنس متعارف کرانے والے سائنس دان کا نام یو آن لونگ پنگ ہے اور انہیں چاول کا گاڈ فادر بھی کہا جاتا ہے۔

اس نئی ایجاد کے نتیجے میں دنیا بھر میں 20؍ کروڑ لوگوں کی خوراک کا مسئلہ حل ہونے کا امکان ہے۔ 1970ء میں لونگ پنگ ان پہلے سائنسدانوں میں شامل تھے جنہوں نے چاول کی ہائبرڈ قسم متعارف کرائی تھی۔اُس وقت ملک میں یہ خدشات پائے جاتے تھے کہ چین کی آبادی میں زبردست اضافہ متوقع ہے لہٰذا انہوں نے ایسی اجناس پر کام شروع کیا جو کم وقت میں زیادہ پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔چین کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر کاشتکار چاول کی یہ نئی ایجاد کردہ قسم، جس میں کھارے یا نمکین پانی کیخلاف زبردست مذاحمتی عنصر پایا جاتا ہے، اگائیں تو انہیں فی ہیکٹر 1500؍ کلوگرام پیداوار ملے گی۔