ان ادااروںمیں داخلہ لینے والے بچوںکو مفت تعلیم ، کھانا اورمفت ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائے گی
سپیشل بچوںکے والدین کو بتایا گیا کہ اس مہم کا مقصد ان کے بچوںکو معاشرے کا مفید اور باعزت شہری بنانا ہے
اسلام آباد(سٹی رپورٹر)نظامت اعلٰی برائے خصوصی تععلیم کے زیراہتمام سپیشل بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے خصوصی آگاہی مہم برائے داخلہ کا انعقاد کیا گیا.
مہم کے دوران بچوںکے والدین کو بتایا گیا کہ اب انہیں اپنے سپیشل بچوں کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیںہے آپ ذرا سے توجہ سے انہیں معاشرے کا مفید شہری بناسکتے ہیں اور ان کو تعلیم بھی دالوا سکتے ہیں .حکومت نے اس کا خصوصی بندوبست کر رکھا ہے تاکہ ان کے بچوں کو بھی معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکے.
اس سلسلے میں ںظامت اعلیٰ برائے خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کے ڈیرے پر یونین کونسل مغل میں ایک خصوصی داخلہ آگاہی مہم ک انعقاد کیا گیا.
اس موقع پر سپیشل بچوں کے والدین کو بتایا گیا کہ حکومت نے ان کے لئے ایسے ادارے قائم کررکھے ہیں جہاں ان کے بچوں کو نہ صرف مفت تعلیم دی جائے گی بلکہ ان کو کھانا اور گھر سے سکول سے فری ٹرانسپورٹ بھی ملے گی. نظامت اعلٰی برائے خصوصی تعلیم کے زیر اہتمام خصوصی تعلیم و تربیت کے ان اداروں میں فری داخلے جاری ہیں اور آپ سے درخواست ہے کہ اپنے بچوںکو ان اداروں میںداخلہ کرائیں اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے انہیں معاشرے کا باعزت شہری بنائیں.
اس خصوصی مہم کا انعقاد ڈائریکٹر جنرل خصوصی تعلیم کیپٹن (ر) آصف اقبال کی ہدایت پر کیا گیا. جس کا بنیادی مقصد معذوری کی روک تھام تھا. کیمپ میںڈاکٹرز فزیو تھیراپسٹ ،شوشل ورکرز اور دیگر سٹاف نے بھرپور شرکت کی اور مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا.



