مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم جاری ، سرچ آپریشن کے بہانے 2 کشمیری شہید

 

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم جاری ہیں،قابض فورسز نے سرچ آپریشن کے بہانے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فورسز نے آج ضلع باندی پورہ کے علاقے حاجن میں سرچ آپریشن کے بہانے گھر گھر تلاشی شروع کی اور 2کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ جس کے بعد علاقے میں جھڑپیں شروع ہوگئیں، شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر بھارت مخالف نعرے بازی کی ۔

بھارتی فورسز نےمظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی ،علاقے میں صورتحال اب بھی کشیدہ ہے ۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آپریشن میں ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوا۔