پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور…نورالعارفین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اظہر ایڈووکیٹ کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر غیر قانونی طور پر اضافی ٹیکس وصول کر رہی ہے، عالمی سطح پر بھی اتنا اضافہ نہیں ہوتا جتنا پاکستان میں ہوتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔