چیچہ وطنی(رپورٹ.رضوان احمد)لکڑی چوری کے مرکزی ملزم ظفر مصلی ولد محمد رمضان کو سسپیشل مسجٹریٹ میڈم عظمی ظہور نے 22ہزار روپے جرمانہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈی ایف اوصدیق ڈوگر اور بلاک آفیسر اویس خان نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ کے دوران جنگل سے چوری شدہ لکڑی برآمد کرکے ملزم ظفر مصلی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا جسے آج سپیشل مجسٹریٹ میڈم عظمی ظہور کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔جہاں پر محکمہ کی طرف سے ظفر مصلی کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور چھ ماہ کی سزا کی درخواست کی گئی تھی تاہم عدالت عظمی نے ظفر مصلی کا پہلا جرم ہونے کی بناء پر 22ہزار روپے جرمانہ کردیا اور دوبارہ پکڑ ے جانے پر سز ا بھی دی جائیگی۔

