منفی سیاست کرنے والے باز نہ آئے تو اینٹی بائیو ٹک سے علاج کرنا آتا ہے، مشتاق منہاس

باغ….وزیراطلاعات،سیاحت آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم فاروق حیدر کی  کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتا،میاں نواز شریف کے ویژن اور فاروق حیدر کے کردار کو کشمیریوں نے اپنے اعتماد سے 21جولائی کو نوازا ہے ،تعمیر ی سیاست کا خیر مقدم کریں گے ،منفی سیاست کرنے والوں کا علاج جانتے ہیں،اگر باز نہ آئے تو اینٹی بائیو ٹک سے علاج کرنا آتا ہے ، باغ سے بندر بانٹ کی سیاست ختم کر دی،ریڑبن کی ترقی کے لیے حکومت تمام وسائل مہیا کریگی،سردار عاشق اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،حلقہ وسطی باغ میں تعمیر ترقی کا سفر جاری ہے،سیاسی کارکن میری طاقت ہیں،وزیراعظم ترقیاتی پروگرام کے تحت رابطہ سڑکوں ،واٹر سپلائی کی فراہمی کا کام جاری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڑبن میں ایک کلو میٹر پختہ سڑک کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جلسہ عام سے سردار عاشق،راجا عبدالحفیظ ،سردار بہرام،سعید انقلابی،امتیاز طاہر،ارشد آزاد،خورشید عالم ،اسناد گیلانی،طارق اسلم،ذوالفقار ایڈووکیٹ، سلیم منہاس ،گلزار ایڈووکیٹ،مولانا موسی،سردار فیاض،حاجی شریف،حکیم رحمت اللہ ،بشر حسین،ظفراقبال،عدنان خالق،توفیق حمید،ابرار ریاض،فیضان خلیل،ثاقب منہاس،سردار یونس،عاشق حسین سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،قبل ازیں ریڑبن آمد پر وزیراطلاعات مشتاق منہاس کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا،بیرپانی سے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا،وزیراطلاعات مشتاق منہاس نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ناانصافی،میرٹ کی پامالی کے کلچر کو ختم کرنا حکومت کا مشن ہے