میانوالی،پولیس نے چرس پکڑ کرملزم گرفتار کر لیا

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی…پولیس کی کامیاب کارروائی ملزم 4800گرام چرس سمیت گرفتارمقدمہ درج

ڈی ایس پی سرکل موسٰی خیل چوہدری شبیر گجر کی سربراہی میں ایس ایچ او چکڑالہ انسپکٹرمہدی حسن، انچارج چیک پوسٹ فخرآباد اے ایس آئی وارث خان اور انکی ٹیم نے دوران ناکہ بندی راولپنڈی سے آنے والی ہائی ایس کوچ کو چیک کیا۔ دوران چیکنگ نادرخان ولد گلاب خان قوم پٹھان افغانی سکنہ چارسدہ سے 4800 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ چکڑالہ میں مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ او چکڑالہ اورانکی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دی۔ ترجمان میانوالی پولیس