یاسرآکاش چوہدری
چشتیاں. ٹی ایم اےچشتیاں میں اکاؤنٹنٹ رنگے ہاتھوں رشوت لیتے گرفتار.لر لیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج
محکمہ اینٹی کرپشن بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں کاروائی ملزم محمد اکرم اکاؤنٹنٹ ٹی ایم اے دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار ملزم کے خلاف اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ چشتیاں چوہدری عرفان اور ان کے ھمراہ سرکل آفیسر انٹی کرپشن عبدالقیوم نے کاروائی کی.ملزم 10 ہزارروپےرشوت کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ملزم اکرم کے خلاف مقدمہ درج. ملزم نے ٹی ایم اے کے ملازم شوکت علی سے تنخواہ چالو کرنے کی مد میں دس ہزار روپے بطور رشوت رقم طلب کی تھی جس پر شوکت علی ٹریکٹر ڈرائیور ٹی ایم اے نے ایک درخواست بہاولنگر محکمہ اینٹی کرپشن کو تحریری طور پر دی ہوئی تھی جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اکرم اکاؤنٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا شوکت علی کے مطابق ملزم محمد اکرم ٹی ایم اے اکاؤنٹنٹ نے شوکت علی کو تنخواہ کی رقم تین لاکھ 5000 ہزار 105 کے بل کو پاس کرنے کی مد میں طلب کر رہاتھا. ملزم پہلےبھی رقم وصول کر چکا ہے اور مزید رشوت طلب کر رہا تھا ….



