
یاسرآکاش چوہدری بہاول پور
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب مظفرعلی رانجھا اورڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپورعمران رضاکی کرپشن کیخلاف خصوصی ہدایات کی روشنی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بہاولپورراناکلیم احمدنے چھاپے مارکرایکسائز کلرک اوروائلڈ لائف انسپکٹربہاولپورکورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا وائلڈ لائف انسپکٹرمحمدجہانگیر نے غیرقانونی شکار میں مدددینے کیلئے نورنبی نامی شخص سے10 ہزار روپے رشوت لی تھی جبکہ سینئرکلرک محکمہ ایکسائز محمدفیاض الحق نے محمدمنیراحمدسے13 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی دونوں کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیادونوں چھاپوں کی نگرانی جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد احمدنے کی دونوں ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔



