
شیخوپورہ…دبئی میں بھارتی پہلوان کے چھکے چھڑوانے والے شیخوپورہ کی دھرتی کے سپوت اوررستم پاکستان عثمان مجید عرف بلو پہلوان کی شیخوپورہ آمد کے موقع پر شاندار ااستقبال بتی چوک میں شہریوں کی بڑی تعداد نےپھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے عثمان مجید عرف بلو پہلوان کا والہانہ استقبال کیا ،جیسے ہی بلوپہلوان کی انٹری بتی چوک میں ہوئی تو پاکستان زندہ باد اور بلو پہلوان رستم پاکستان کے فلگ شگاف نعرؤں سے فضاء گونج اٹھی اس موقع پر نوجوانوں نےڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑئے بھی ڈالے میڈیاسےگفتگو
کرتے کرتےھوۓ بلوپہلوان نےکہا کہ بھارتی پہلوان رستم ہندوکرم سنگھ جو پاکستان کی دھرتی پر آکر پاکستانی سپتوں کو للکارئے مارتا تھا اس کو اللہ کریم نے خاک چاٹنے پر مجبور کردیا ،میری کامیابی کا سہرا پوری پاکستانی قوم کے سر ہے اور میری یہ تاریخ ساز فتح ونصرت مجھ کو میرئے والدین ،اساتذہ اورہر پاکستانی بہن بھائیوں کی دعاؤں سے حاصل ہوئی ہے جسکا جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے اس موقع پر رستم پاکستان عثمان مجید نے افسو س اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انتہائی دکھ ہے کے پاکستان پہنچے پر مجھے نہ تو کسی حکومتی نمائندے نے ویلکم کیا اور نہ ہی میری حوصلہ افزائی کی گئی ہے




