
چیچہ وطنی.(رپورٹ.رضوان احمد)وہاڑی ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ عطائیت کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات کئے جا ئیں اور ڈرگ انسپکٹرز غیر حاضر کوالیفائیڈ پرسن کے خلاف بھی کارروائی کریں یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی ، ڈاکٹر احمد نواز سیکریٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ روبینہ تاج اورڈرگ انسپکٹرز شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف کارروائی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں اجلاس میں بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے پر 3افراد کے ،غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والے 3افراداور غیر معیاری ادویات فروخت کے مرتکب3افراد کے کیس بھی عدالت کو بھجوانے کی منظوری دی گئی جبکہ 3افراد کو آئندہ سماعت کے دوران ریکارڈ پیش کرنے کا موقع دیا گیادو کو وارننگ جاری کی گئی۔۔




