
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمیانوالی صادق علی ڈوگر اور ڈپٹی کمشنرشوزب سعید نے ریموٹ سرچ پارک چشمہ کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ ڈی پی او میانوالی نے انچارج ریموٹ سرچ پارک چشمہ اور ملازمان کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام گاڑیوں کو AVLS سسٹم کے ذریعے چیک کریں۔ بلانمبر گاڑیوں کو تھانے میں بند کرائیں۔ ضلع میں داخل ہونے والے تمام افرادکو SVAS سسٹم کے ذریعے چیک کریں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور چیکنگ کے نظام کو مزید موثر بنائیں۔ ترجمان میانوالی پولیس



