حافظ سعید، فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھاتے رہے، بے وفا نے بھارت کے اشارے پر پاکستان سے سفیر واپس بلا لیا

فلسطین نے بھارت کے اشارے پر  پاکستان میں تعینات  اپنے سفیر ولید ابو علی کو جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی موجودگی میں یروشلم کی حمایت میں منعقد کی گئی ریلی میں شرکت کرنے پر وطن واپس بلا لیا ہے۔

انڈیا نے فلسطین کے سفیر کی اس ریلی میں شرکت پر اعتراض کیا تھا۔

فلسطینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا: ‘ہم پاکستان میں مقیم فلسطینی سفیر کی یروشلم کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کو ایک نادانستہ غلطی تصور کرتے ہیں جہاں وہ افراد بھی موجود تھے جن پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات ہیں اور اس غلطی کے باعث فلسطینی ریاست کے صدر کے حکم کے مطابق پاکستان میں فلسطینی سفیر کو فوری طور پر وطن واپس آنے کا حکم دیا گیا ہے‘۔