سید عارف خسین شاہ
سیالکوٹ : سی ای او ایجوکیش نے کنٹریکٹ پر تعینات ٹیچر عبیدالرحمن کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایڈمن ) مقرر کردیا۔موجودہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن گزشتہ سال پیروچک میں 5سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی ھوئے ۔ان کی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن تقرری سے کلیریکل اسٹاف میں شدید غصہ اور بے چینی پائی گئی ھے۔کلیرکل اسٹاف کا کہنا ھے کہ یہ ٹیکنیکل اور کلیریکل سیٹ ھے جو سینئیر کلرک کو دی جاتی ھے۔اور جو ٹیچر کنٹریکٹ پر بھرتی ھوتے ھیں۔کنٹریکٹ پالیسی میں لکھا گیاھے کہ تیچرکی تقرری موجودہ اسکول کے لئے ھے۔دوسری جانب کنٹریکٹ ٹیچرز کا کہنا ھے کہ اگر انہیں گورنمنٹ آف پنجاب کی پالیسی کو وائلیٹ کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن تقرر کیا جاسکتا ھے تو انہیں بھی انکی رھائش گا ھوں کے قریب تبدیل کیا جائے۔



