نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کی وڈیو بنانے پر کیمرہ ڈرون گرا دیا گیا

نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار نے وڈیو بنانے والے ڈرون کیمرے کو فائرنگ کرکے گرا دیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے ڈرون کیمرا تباہ ہوگیا جبکہ اس کی مدد سے ویڈیو بنانے والے 3 چینی باشندوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

 واقعہ کے بعد سیکورٹی فورس نے تباہ شدہ ڈرون کیمرے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ ملک کا جدید ترین ہوائی اڈہ ہے تاہم ابھی تک یہ باقاعدہ طور پر آپریشنل نہیں ہوا۔ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر بغیر اجازت ایئرپورٹ کی تصاویر لینا یا وڈیو بنانا ممنوع ہے۔