رمضان شوگر ملز کیس،شہباز شریف کو 18 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین شہبازشریف کو18 فروری کو طلب کر لیا ہے اور ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اگر بیمار ہیں تو انہیں ایئر ایمبولینس پر لا کر پیش کیاجائے ۔احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی جس دوران جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کدھر ہیں ؟ بیمار ہیں یا پھر اجلاس میں ہوتے ہیں ، یہ کیا ہورہاہے دنوں کام اکھٹے نہیں ہو سکتے ۔ نیب پراسکیوٹر نے عدالت میں بتایا کہ ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ہے جبکہ اس موقع پر شہبازشریف کے وکیل نے کہا کہ پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں کینسر ہے ، ایم آ ر آئی کی رپورٹ موجود ہے ، ڈاکٹر نے سفر کرنے سے منع کیا ہے ۔عدالت نے شہبازشریف کو 18 فروری کو پیش کرنے کا حکم جاری کر تے ہوئے کہا کہ شہبازشریف بیمار ہیں تو انہیں ایئر ایمبو لینس میں لا کر پیش کیا جائے ۔