j
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے رستم زماں گاما پہلوان کی زندگی پر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اس ڈرامے میں سہیل خان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔یہ سلمان خان کا پہلا ٹیلی ویژن پراجیکٹ ہو گا جس کی پائلٹ قسط تیار کر کے چینل کو بھیجی جا چکی ہے ۔ 51سالہ اداکارسلمان خان گاما پہلوان کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے لیکن وہ اس منصوبے پر اس لیے عمل نہیں کر سکے تھے کیونکہ جان ابراہیم بھی اس طرح کے منصوبے پر کام کر رہے تھے ۔




