26 نمبر چونگی تا ترنول شاہراہ کو چار رویہ کرنے کا فیصلہ

ترنول فلائی اوور کی تعمیر،فتح جنگ روڈ کی مرمت اورترنول تا حسن ابدال تک روڈ کی مرمت بھی شامل ہے

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے علاقے کے مسائل اور سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے اہم ملاقات کی ہے.
ملاقات میں ترنول–فتح جنگ روڈ کی مرمت، ترنول فلائی اوور کی تعمیر، 26 نمبر چونگی تا ترنول چار رویاں اور ترنول تا حسن ابدال روڈ کی تعمیر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ حلقہ این اے 46 اسلام آباد میں NHA کے تحت جاری و مجوزہ دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کے لیے مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔