بائیکرز کی لین وائلیشن روڈ یوزرز کے لئے انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے
ٹریفک پولیس کی جانب سےلین وائلیشن، رانگ وے ڈرائیونگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا جارہا ہے
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک مینیجمنٹ، بائیکرز کی لین وائلیشن کی روک تھام کے لئے 8 پکٹس قائم کردی ہیں. بائیکرز کی لین وائلیشن روڈ یوزرز کے لئے انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے اور اس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے۔لین وائلیشن، رانگ وے ڈرائیونگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ بائیکرز سے گزارش ہے کہ وہ لین وائلیشن، رانگ وے ڈرائیونگ سے گریز کریں اور قانونی کارروائی سے بچیں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سڑکوں پر شہریوں کو بھرپور سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔کسی بھی اپ ڈیٹ کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

