80 سالہ ٹرمپ فاسٹ فوڈ،مٹھائی اور ڈائٹ کولڈ ڈرنک کا بے تحاشا استعال کرتے ہیں
پتہ نہیں وہ کیسے زندہ ہیں، امریکی وزیر صحت کا ٹرمپ سے متعلق حیران کن انکشاف
اسلام آباد:80 سالہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جس طرح دیگر معاملات میںکسی کی نہیں سنتے ایسے ہی کھانے کے حوالے سے بھی ان کی اپنی چوائس ہے اور وہ اسی کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ساتھی بھی پریشان ہیں۔امریکی وزیر صحت نے ٹرمپ سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پتہ نہیں وہ کیسے زندہ ہیں۔
امریکی وزیرِ صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کا کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خوراک غیر معمولی ہے، وہ فاسٹ فوڈ، مٹھائیوں اور ڈائٹ کولڈرنکس کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ایک پوڈکاسٹ میں کینیڈی نے انکشاف کیا کہ سفر کے دوران ٹرمپ بین الاقوامی نامور فوڈ کمپنیوں کا کھانا اس لیے کھاتے ہیں کہ وہ اسے محفوظ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتنا جنک فوڈ استعمال کرنے کے باوجود ٹرمپ نہایت متحرک ہیں اور یہ سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیسے اتنے صحت مند ہیں اور زندہ ہیں۔
امریکی وزیرِ صحت کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجموعی صحت بہترین ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال جون میں 80 برس کے ہو جائیں گے اور وہ امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں۔گزشتہ ماہ وائٹ ہاس نے بتایا تھا کہ ٹرمپ کے ایم آر آئی اور دیگر طبی معائنے نارمل ہیں اور ان کا دل صحت مند ہے۔
وائٹ ہاس نے امریکی صدر کے دائیں ہاتھ پر نظر آنے والے نیلے نشان کو اسپرین کے استعمال کا سبب قرار دیا تھا۔



