ریاست ورجینیا میں پہلا موقع پر ہے کہ گورنر اور نائب گورنر دونوں خواتین ہیں
واشنگٹن:امریکی ریاست ورجینیا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھاکہ ریاست کی نائب گورنر مسلم خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر حلف لیا۔ یہ بھی ریاست کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ گورنر کا عہدہ بھی خاتون رہنما ایبی گیل نے سنبھال لیا۔اس طرح ریاست میں گورنر اور نائب گورنر دونوں خواتین ہیں۔
ورجینیا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ اٹارنی جنرل کا عہدہ سیاہ فام جے جونز نے سنبھالا، سابق رکن کانگریس ایبی گیل اسپین برجر گورنر بنی ہیں اور لیفٹی نینٹ گورنر کے عہدے پر غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف لیا۔غزالہ ہاشمی ریاست کی بھی پہلی نائب گورنر خاتون ہیں، حلف برداری کے موقع پر انٹرفیتھ پرئیر بریک فاسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں امام شریف نے دعا کرائی۔
اس موقع پر سینیٹر صدام ازلان سلیم اور سینیٹر کنعان بھی موجود تھے جبکہ ایڈمز اسکاوٹنگ امریکا اور گرلز اسکاوٹس نے اس موقع پر پریڈ میں حصہ لیا جس کی قیادت رضوان جاکا، احسن اللہ، بیتھنی رشید اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر رضوان جاکا نے توقع ظاہر کی کہ ریاست میں اتحاد اور تنوع کوفروغ ملے گا۔
ریاستی گورنر کے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے چیئر منصور قریشی نے اس موقع پر توقع ظاہر کی کہ نہ صرف گورنر اور لیفٹی نینٹ گورنر بلکہ پوری کابینہ ورجینیا میں بلاتفریق عوام بلخصوص جنوب ایشیائی کمیونٹی کی خدمت کرے گی۔


