T20ورلڈ کپ ، پاکستان نے میچ پھنسا کر جیتے کی روایت برقرار رکھی

فہیم اشرف نے جیت نیدر لینڈ کے منہ سے چھین لی ،پاکستان نے میگا ایونٹ میں کامیابی کا اکائونٹ کھول لیا

کولمبو:آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ کے باعث سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر میگا ایونٹ میں کامیابیوں کا اکانٹ کھول لیا۔
ایک آسان حدف کے حصول میں پاکستانی ٹیم ناکام رہی ایک وقت تھا جب 12 گیندوں پر29 رنز درکار تھے اور پاکستان کی سات وکٹیں گر چکی تھی اور یہ حدف ناممکن نظر آرہا تھا نیدر لینڈ کی بدقسمتی کہ ا س موقع پر ان سے فہیم اشرف کا ایک آسان کیچ بھی ڈارپ ہوگیا پھر فہیم اشرف نے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لئے اور چھکوں کی بارش کر دی۔پاکستان نے قبل ازیں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی ۔ پاکستان کی جانب سے ٹاپ سکورر صاحبزادہ فرحان رہے جنہوں نے 31 گیندوں سے 47 رنز بنائے۔ بہترین بالنگ سلمان، ابرار، نواز، صائم نے کی، شاہین آفریدی کو ایک وکٹ ملی اور سب سے زیادہ رنز پڑے۔ پاکستان کے میچ سے ہی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا افتتاح ہوا ہے۔
18 اوورز کے اختتام پر گرین شرٹس نے 119 رنز بنائے تھے، 7 بیٹر آٹ ہو چکے تھے، فہیم اشرف اور شاہین وکٹ پر تھے، 12 گیندوں پر 29 رنز درکار تھے۔ گزشتہ 12 گیندوں سے 5 رنز بنے تھے، 8 بالز ڈاٹ گئی تھیں۔ فہیم اشرف سٹرایکرز اینڈ پر تھے۔ فہیم نے لوگان وین بیک کو انیس ویں اوور میں 3 چھکے، 1 چوکا مارا، دوسری بال پر ڈبل رن کئے اور چوتھی بال ڈاٹ چلی گئی۔ اس اوور میں 24 رنز بننے کے بعد پاکستان کا مجموعہ 143 ہو گیا، جیت صرف 5 رنز کی دوری پر رہ گئی۔ بیس ڈی لیڈ کو آخری اوور میں شاہین آفریدی نے فیس کیا، انہوں نے پہلی بال پر سنگل کر کے فہیم اشرف کو سامنا کرنے کا موقع دیا، فہیم نے ایک بال ڈاٹ کھیلی اور اوور کی تیسری بال پر چوکا مار کر گیم اوور کر دی۔ کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ کی جانب سے دئیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 27 رنز پر صائم ایوب 13 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آٹ ہو گئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا بھی 53 کے مجموعے پر 12 رنز بنا کر آریان دت کا شکار بنے۔ صاحبزادہ فرحان 46 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ عثمان خان صفر پر بولڈ ہوگئے، دونوں کو پال وین میکرین نے ایک ہی اوور میں آٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں وین ڈر مرفی نے بابر اعظم کو کیچ آٹ کر لیا۔ محمد نواز 13 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ شاداب خان 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے بیسویں اور کی تیسری گیند پر مطلوبہ حدف حاصل کر لیا۔