آئی ایف سی اسلام آباد واٹر ایجنسی کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں میں تیکنیکی معاونت فراہم کرے گا
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے سے ورلڈ بینک گروپ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے وفد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی. ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن، ممبر فنانس کے علاوہ ڈی جی اسلام آباد واٹر اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی.
ملاقات میں سی ڈی اے اور آئی ایف سی کے مابین معاہدے کے تحت نئے شروع ہونے والے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا. معاہدے کے تحت آئی ایف سی اسلام آباد واٹر ایجنسی کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مختلف منصوبوں میں اپنی تیکنیکی معاونت فراہم کریگا
اس ضمن میں آئی ایف سی اسلام آباد میں پانی اور سیوریج سے متعلقہ مختلف منصوبوں کیلئے اپنی ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز فراہم کریگا
ان منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کرنے کیلئے سی ڈی اے بورڈ سے اصولی منظوری لی جاچکی ہےان منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد میں پانی اور سیوریج کے نظام سے متعلق مسائل کے حل میں مدد ملے گی .اسلام آباد میں صاف پانی کی بہتر فراہمی، پانی کے میٹروں کی تنصیب، نان ریونیو واٹر کو کم کرنا ان منصوبوں کا اہم حصہ ہے.اسی طرح واٹر پمپس کو انرجی ایفیشنٹ بنانے اور سیوریج لائنوں بشمول سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی مرمت و بحالی کے اقدامات بھی انہی منصوبوں کا حصہ ہیں
ان منصوبوں کی تکمیل سے سی ڈی اے کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا جس سے اسلام آباد میں بہتر پانی کی فراہمی پر خرچ کیا جائیگا .پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ان منصوبوں کی تکمیل سے آبی وسائل کی مانیٹرنگ میں بہتری اور پانی کے ضیاع پر قابو پانے میں مدد ملے گی
چئیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ان تمام منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ان منصوبوں کی ٹائم لائنز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے.اسلام آباد کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں.
اجلاس میں ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کی تیکنیکی صلاحیتوں، تجربات و تعاون سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا
.




