اسلام آباد(نیوزرپورٹر)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی قوم دشمن کو ہمیشہ کی طرح مایوس کرے گی.پاکستان میںایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں ایرانی صدر نے رہبرِ انقلاب کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی اور اعلان کیا کہ عبوری مجلسِ قیادت نے اپنے فرائض باقاعدہ طور پر سنبھال لیے ہیں۔
صدر نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواجِ جمہوری اسلامی ایران پوری قوت کے ساتھ دشمنوں کے اڈوں کو نیست و نابود کرنے کے اقدامات میں مصروف ہیں اور آئندہ بھی بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گی، اور دشمنوں کو ہمیشہ کی طرح مایوس کر دیں گی.
دشمن کو مایوس کر دیںگے، مسعود پزشکیان




