واپڈا نے پاک چین فرینڈشپ باسکٹ بال چیمپئن شپ جیت لی

آرمی کو فاٸنل میں شکست، یاسر پیرزادہ، بریگیڈیئر افتخار منصور سمیت دیگر کی شرکت

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان واپڈا نے پاک چین فرینڈشپ کپ تھری بائی تھری باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فیصلہ کن معرکہ میں گریژین ٹیم اور آرمی ریڈ کوشکست دیکر وویمنز اور ڈیپارٹمنٹل کیٹیگریز کے ٹائٹلز اپنے نام کر لیے۔ لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایونٹ منعقد کیا۔
ایونٹ کے وویمنز فائنل میں واپڈا بلیک نے گیریژنز ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 14-17 پواٸنٹس سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل میں واپڈا کی جانب سے ربائلہ اور ثنا نے بالترتیب 7 اور 6 پوائنٹس اسکور کیے جبکہ گیریژنز ٹیم کی جانب سے فرحین نے 6 پوائنٹس بنائے۔ڈیپارٹمنٹل کیٹیگری کے فائنل میں واپڈا گرین نے آرمی ریڈ کو 14-21پواٸنٹس سے شکست دیکر ٹائٹل کا دفاع کامیابی سے کیا۔ فائنل میں زین خان نے 11 پوائنٹس اسکور کر کے واپڈا کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔کلب کیٹیگری کے فائنل میں وائی ایم سی اےنے فرینڈز کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 17-20پواٸنٹس سے ہرایا۔
ایونٹ کے آخری روز ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) محمد افتخار منصور، سینئر نائب صدر امتیاز رفیع بٹ،پروفہسر سراج الحق قریشی، محمد ریاض ملک، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز رفیع بٹ، سیکریٹری اوجِ ظہور، پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے کے نمائندوں اور نصر اللہ رانا، محمد وقار پاکستان سپورٹس بورڈ اور محمد اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں چینی کلب ٹیم نے بھی شرکت کی۔ چار روزہ ایونٹ میں ویمنز کیٹیگری کی 28 ٹیموں، 13 ڈیپارٹمنٹل ٹیموں اور 48 کلب ٹیموں نے حصہ لیا۔