ایس ایس پی محمد سرفراز ورک چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد تعینات

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی جگہ ایس ایس پی محمد سرفراز ورک کوچیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے. گزشتہ روز ‏آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی منظوری کے بعد چیف ٹریفک آفیسر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا. ‏ایس ایس پی محمد سرفراز ورک کے پاس سپیشل برانچ کا ایڈیشنل چارج بھی ہوگا۔‏محمد سرفراز ورک اس سے قبل بھی ایس ایس پی ٹریفک رہ چکے ہیں.سرفراز ورک ٹریفک پولیس میں بطور ایس پی بھی تعینات رہے ہیں۔
‏سابقہ سی ٹی او کیپٹن ر حمزہ ہمایوں مڈکیرئیر مینیجمینٹ کورس پر روانہ ہوگئے۔