محکمہ مال کا پٹواری رشوت لیتے رنگ ہاتھوں گرفتار

 سیالکوٹ اینٹی کرپشن سرکل آفیسر نے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں محکمہ مال کے پٹواری کو گرفتار کر لیا محکمہ مال کے پٹواری سیف اللہ نے بشیر نامی شخص سے لینڈ ریکارڈ کے لئے آٹھ ہزار رشوت وصول کی اینٹی کرپشن سیالکوٹ کے سرکل آفیسر عامر سندھو نے رشوت لینے والے پٹواری سیف اللہ کو ڈی سی آفس سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی پٹواری سیف اللہ کو گرفتار کر کے اینٹی کرپشن کے سرکل آفس منتقل کیا گیا ہے