تاجر فروخت کردہ اشیاء کی ریٹ لسٹ آویزاں کریں سفیان گوندل

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کی طرف سے تمام تاجر وں کو کہا گیا ہے کہ وہ تمام تاجر فروخت کردہ اشیاء کی ریٹ لسٹ ہر حال میں‌آویزاں کریں
جو کسی بھی چیز کی فروخت کرتے ہوں چاہے کپڑے جوتے کاسمیٹکس الیکٹرونکس فرنیچر مصنوعات وغیرہ سب کی ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا لازم ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن محمد سفیان گوندل نے کہا کہ خلاف ورزی کے مرتکب قرار پانے پر مبلغ ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاۓ گا