ایران امریکہ جنگ،امن کی جانب ایک مثبت قدم

پاکستان کی سفارش پر امریکہ نے ایرانی جنگی جہاز کے عملے کے ارکان کو رہا کر دیا
امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے بحری جہاز کا ایرانی عملہ وطن واپس بھی پہنچ گیا
وزیرداخلہ محسن نقوی کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی ایران آمد کی اطلاعات

اسلام آباد/تہران(رپورٹ :محمدرضوان ملک)ایران اور امریکہ کے درمیان مستقل جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے جاری کوششوں کے نتیجے میں ایک اہم پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب امریکہ نے قبضے میں لئے گئے ایک ایرانی بحری جہاز کے عملے کو ارکان کو رہا کردیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ عملے کے یہ ۲۰ ارکان رہائی کے بعد واپس ایران بھی پہنچ چکے ہیں۔
دوسری طرف اس بات کی بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستانی وزیرداخلہ محسن نقوی کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ایران پہنچ چکے ہیں تاکہ امن مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھایا جاسکے۔
تاہم پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ فیلڈ مارشل کے دورہ ایران کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ بی بی سی کے مطابق پاکستان کی وزراتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران ایران امریکہ مذاکرات پر بات ہوسکتی ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل کے دورہ ایران کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ اس سے پہلے پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایک بار پھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے جس کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کے حوالے سے ’تنازعے کے حل کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔
پاکستان میں موجود ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایرانی جہاز کے عملے کی بحاظت واپسی پر پاکستان کے انسان دوست، خیر سگالی کے اقدامات کو سراہا ہے۔ امریکا کی جانب سے قبضے میں لیے گئے بحری جہاز توسکا پر سوار ایرانی عملے کے 20 افراد پاکستان کی سفارتی کوششوں کے بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی قید سے ایرانی عملے کی رہائی اور وطن واپسی کی کوششیں ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے پاکستانی و سنگاپوری ہم منصب کے درمیان رابطوں کے باعث ممکن ہوئیں۔
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی جانب سے سیلرز کی واپسی کی کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر متعلقہ اداروں سے اظہارِ تشکر کیا گیا۔رضا امیری مقدم نے کہا پاکستان کے انسان دوست، خیر سگالی کے اقدامات کو سراہتے ہیں ۔