رنگ و روشنی میں فیفا ورلڈ کپ کا آغاز

افتتاحی میچ میں‌میکسیکو نے جنوبی افریقہ اور جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کوہرا دیا
افتتاحی میچ میں ہی ورلڈ ریکارڈ بن گیا، تین ریڈ کارڈ دکھائے گئے
ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان کینیڈا اور امریکا میں بھی پہلے پہلے میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی

میکسیکو:فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے کی میکسیکو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں فٹبال اسٹیڈیم میں شکیرا اور برنا بوائے کی دھماکے دار پرفارمنس نے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔تقریب میں شکیرا اور برنا بوائے نے ورلڈ کپ کا آفیشل نغمہ ڈائی ڈائی گایا ۔ شکیرا کی انٹری سے قبل روایتی انداز میں رقص کے ساتھ میکسیکو میں ورلڈ کپ کو خوش آمدید کہا گیا۔
اس کے بعد یکے بعد دیگرے مختلف فنکاروں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ میوزیکل پرفارمنس میکسیکو کے مشہور بینڈ "مانا” نے بھی پیش کی جس کے بعد وینیزویلیا سے ڈینی اوشین کی انٹری ہوئی ۔کولمبین گلوکار جے بیلوین نے بھی اپنی پرفارمنس سے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں مداحوں کو اینٹرٹین کیا۔
اس کے بعد میکسیکو سٹی کا اسٹیڈیا آزٹیکا رنگوں کے بادلوں میں نہا گیا اور اس کے ساتھ 17 منٹ سے کم دورانیے کی یہ میوزیکل افتتاحی تقریب مکمل ہوگئی۔
میکسیکو سٹی کے تاریخی اسٹیڈیم اسٹاڈیو ایسٹیکا میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف میکسیکو کی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔9ویں منٹ میں ایک موو پر میکسیکو کے یوہان کوئی نوننس گیند کو حریف کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلانے میں کامیاب رہے۔اس ہاف میں میکسیکو کو چند اور مواقع بھی ملے مگر وہ اُس کو گول میں تبدیل نہ کرسکے، وقفے تک مقابلہ 0-1سے میکسیکو کے حق میں تھا۔
دوسرے ہاف کا آغاز بھی میکسیکو کی ٹیم نے جارحانہ انداز میں کیا ، اس ہاف کی ابتدا میں میکسیکو کے کھلاڑی کو جنوبی افریقا کے ڈیفینڈر سٹ ہول نے خطرناک فاؤل کے ذریعے گرایا جس پر ریفری نے اُنہیں ریڈکارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا۔میکسیکو کو اس فاؤل پر فری کک بھی ملی مگر گول نہ ہوسکا۔تاہم 67ویں منٹ میں میکسیکو کو برتری دگنی کرنے کا موقع مل گیا جب راؤل نے ایک پاس پر ہیڈر کے ذریعے گیند جنوبی افریقا کے جال میں پہنچا دی۔ بقیہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ 0-2 سے میکسیکو کی جیت پر ختم ہوا۔
میچ کے دوران ریفری نے جنوبی افریقا کے 2 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھایا جبکہ میکسیکو کے ایک کھلاڑی کو ریڈ کارڈ کے ذریعے میدان سے باہر بھیجا۔

فٹ بال ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں‌جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو 1-2 سے ہرادیا. جنوبی کوریا اور چیک ریبپلک کے درمیان ہونے والے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔
دوسرے ہاف میں پہلےچیک ری پبلک نےجنوبی کوریا کے خلاف پہلا گول جبکہ بعدازاں جنوبی کوریا نے 2 گول کرکے میچ اپنے نام کیا۔
جنوبی کوریا کی جانب سے گول وانگ ای بیوم نے 67 ویں منٹ میں اسکور کیا۔
ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان کینیڈا اور امریکا میں بھی پہلے پہلے میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی۔