راجگال میں افغان دہشت گردوں کا پاکستانی پوسٹ پر حملہ , لیفٹینٹ ارسلان شہید

اسلام آباد…..خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں افغان دہشت گردوں کا پاکستانی پوسٹ پر حملہ نوجوان پاکستانی افسر لیفٹینٹ ارسلان شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی راجگال کے علاقے میں نئی قائم ہونے والی بارڈر پوسٹ پر افغانستان میں موجود بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے گروپ نے فائرنگ کی ۔ جس کا پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا ۔ جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹینٹ ارسلان عالم شہید ہو گئے ہیں۔شہید کی عمر 22 سال تھی۔