رکن قومی اسمبلی ہما چغتائی نے حلف لیا،پارلیمانی سیکرٹری دفاع راجہ اسامہ کا خطاب
صحافیوں کیلئے جے ایف کی کاوشیں قابل ستائش،عبدالرزاق سیال، ڈاکٹر فرقان راؤ، عابد عباسی
مسائل کے حل کیلئے اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے،زیڈ اے ملک، رفا قت حسین،فرزانہ کوثر
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)جرنلسٹ فاؤنڈیشن کی نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری کا انعقاد، پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع راجہ اسامہ سرور، رکن قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے اقتصادی امور ہما اختر چغتائی، صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال،سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ،فنانس سیکرٹری عابد عباسی،فرزانہ کوثر فوکل پرسن برائے وزیراعظم یوتھ پروگرام،ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد شکور سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی .ہما اختر چغتائی اہم این اے اور رکن مجلس قائمہ برائے اقتصادی امور نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا.
راجہ اسامہ سرور پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع اور اہم این اے ہما اختر چغتائی نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے، ذمہ دار اور غیر جا نبدار صحافت ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان مؤثر رابطے کا ذریعہ ہے،خبر کی صحت، تحقیق اور تصدیق کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہیے.
صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال ،سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ،فنانس سیکرٹری عابد عباسی نے کہا کہ جرنلسٹ فا ئونڈیشن کی صحافی برادری کےلئے کا وشیں قابل ستائش ہیں.نیشنل پریس کلب جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے ساتھ کھڑا ہے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہونے والی مثبت کوششوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا.
صدر جرنلسٹ فا ئونڈیشن زیڈ اے ملک،جنرل سیکرٹری رفاقت حسین نے کہا کہ صحافی برادری کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے تمام نمائندہ تنظیموں کو باہمی تعاون اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ تقریب سے ،فرزانہ کوثر فوکل پرسن برائے وزیراعظم یوتھ پروگرام،ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد شکور ،وقار فانی مغل ،آصف الخیری و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
حلف برداری تقریب میں جرنلسٹ فا ئونڈیشن کے مر کزی صدر زیڈ اے ملک،رفاقت حسین جنرل سیکرٹری ،ریاض اختر سینئر نائب صدر،سیف اللہ نائب صدر ،عامر محبوب فنانس سیکرٹری ،ضمیر محمدسینئر نائب صدر ،حلیمہ گیلانی جوائنٹ سیکرٹری ،قمر رشید جوائنٹ سیکرٹری ،کوثر قریشی چیف کو آرڈینیٹر،ممبران گورننگ باڈی فائزہ شاہ ،آ عوش اعوان ،خالد جمیل ، صلاح الدین خان،محمدرضوان ملک،محمد اخلاق،وقاص خالق ،طاہر اقبال،محمد طفیل،عمر فاروق،یاسر حسین،نثار صائم،شہزاد امتیاز نے حلف اتھایا.



