ملزمان کے ساتھ سگا بیٹا بھی ملوث نکلا،مقتولہ نے اپنی 13 سالہ بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات روکنے کی کوشش کی تھی
اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ کورال کی کامیاب کاروائی مسیحی خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا.خاتون کا سگا بیٹا بھی قتل میںملوث نکلا .تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ کورال پولیس نے سائنسی تفتیش کرتے ہوئے محض 24 گھنٹوں میں 38 سالہ مسیحی خاتون کے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا کر تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔
ہوش ربا انکشافات کے مطابق مقتولہ کا سگا بیٹا بھی اس گھناؤنی واردات میں شامل تھا، جس نے مرکزی ملزم کے ساتھ مل کر اپنی ہی ماں کو ابدی نیند سلا دیا۔ مقتولہ نے اپنی 13 سالہ بیٹی کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور ناجائز تعلقات کو روکنے کی کوشش کی تو دونوں نے مل کر اسے قتل کر کے لاش ٹھکانے لگا دی۔
ایس ایچ او تھانہ کورال عامر حیات اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کیس کا ڈراپ سین کیا اور ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا۔



