تحریک انصاف اسلام آباد کا بلدیاتی الیکشن لڑے گی

ریجنل صدر عامرمغل،شعیب شاہین اور ملک عامرکی تینوں حلقوں میں مسلسل 25 سے زائد میٹنگز

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کا بلدیاتی الیکشن 2026 لڑنے کا فیصلہ کیا ہے. اس سلسلے میں تین دن میں ریجنل صدر عامرمغل،شعیب شاہین اور ملک عامر نے تینوں حلقوں میں مسلسل 25 سے زائد میٹنگز کی ہیں. ریجنل تنظیم،تینوں ضلعی تنظیموں،آٹھوں ٹاؤن تنظیموں، تمام125یونین کونسل عہدیداران،لیبر ونگ،ISF،یوتھ ونگ،ٹریڈرزونگ،وویمن ونگ، ایڈوائزری کونسل، ورکنگ کمیٹی، کور کمیٹی سمیت تمام ونگز کے 400عہدیداران سے مسلسل ( آن لائن ) میٹنگز کے بعد 95% عہدیداران کی رائے سے تحریک انصاف اسلام آباد نے ہر حال میں بلدیاتی الیکشن 2026 میں میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے.
2 نومبر سے 6 نومبر تک تمام تر ضلعئ و ٹاؤن تنظیموں کو ہرہر یونین کونسل کی ہر ایک وارڈ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں
چئئرمین عمران خان کے نظرئیے اور ان کئ رہائ تحریک کے لئے صف اول میں رہنے والے، عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار کارکنان کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے .
ریجنل صدر عامر مغل نے کہا ہے کہ اس سے پہلے ناجائز حکومت اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ چار مرتبہ شیڈول جاری ہونےکے بعد الیکشن سے بھاگ چکے اب ان کو پانچویں بار پھر میدان سے بھاگنے پر مجبور کریں گے۔ انہوں‌نے کہا ناجائز حکومت لولے،لنگڑے،اندھے،کانے بلدیاتی ایکٹ کے تحت بلدیاتی الیکشن کروانا چاہتی ہے اس کے باوجود اس ایکٹ کے مطابق بھی انہیں شکست دیں گے.انہوں‌نے الزام عائد کیا کہ موجودہ ایکٹ میں بلدیاتی نمائندوں کے پاس گلی محلے کی صفائ کا مینڈیٹ بھی نہیں اصل اختیارات کرپٹ بیوروکریسی کے پاس ہی ہیں.انہوں نے کہا چیئرمین اور وائیس چیئرمین کا ڈائریکٹ الیکشن ختم کرنے کا فیصلہ بھی دراصل دھاندلی کا پیش خیمہ اورشکست کا خوف ہے.کونسلرز کے ذریعے چیئرمین اور وائیس چیئرمین کا انتخاب بھی دراصل پری پول دھاندلی ہےتا کہ کونسلرز کو ڈرا دھمکا کر ان کا فیصلہ تبدیل کروایا جا سکے۔ پولنگ کے چار دن بعد الیکشن رزلٹ جاری کرنے کا مقصد بھی صرف اور صرف دھاندلی ہے.انہوں نے کہا تحریک انصاف خدمت پر یقین رکھنے والے، باعزم، باکردار اور مضبوط امیدواروں کو ٹکٹ دے گی.
اسلام آباد ہمیشہ سے عمران خان کا قلعہ ہے اور 2024 کے جنرل الیکشن کی طرح اس بلدیاتی الیکشن میں بھی کلین سویپ کریں گے
مالکان اسلام آباد کو قبضہ گروپ قرار دیکر آبائ زمینوں سے بیدخل کرنے، مسلم کچی آبادیوں، کرسچن کچی آبادیوں کو نیست و نابود کرنے، مہنگائ، بے روزگاری، رشوت،دہشت گردی، غربت ، بدامنی میں بےپناہ اضافے کی وجہ سے اسلام آباد کی عوام کی اس ناجائز حکومت سے نفرت مثالی ہے
1125 کونسلر الیکشن کیمپین کے دوران گھر گھر جا کر عمران خان انکی فیملی اور پارٹی رہنماؤں کی ظالمانہ قید ، ظلم و فسطائیت، بربریت، قتل عام کے ذمہ داران، مہنگائ، بدامنی، بیروزگاری، غربت، دہشت گردی کے ذمہ دار حکمرانوں کے خلاف اپنا پیغام پہنچائیں گے۔