ثاقب خان کی عمدہ بولنگ نے سری لنکا کے جیت کی جانب بڑھتے قدم روک دئے
ٹیسٹ کے دوران پاکستان کے سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے ایک منفرد مگر ناخوشگوار ریکارڈ کا حصہ بن گئے
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا ہے. ٹیسٹ کے دوران ایک مرحلے پر سری لنکا کا پلڑا بھاری ہوگیا تھا لیکن ثاقب خان کی عمدہ بولنگ نے سری لنکا کے جیت کی جانب بڑھتے قدم روک دئے.
پاکستان کی پہلی اننگز میں 434 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم نے 446 رنز بناتے ہوئے 12 رنز کی برتری حاصل کرلی تھیمیڈیا
راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن کھیل ڈرامائی انداز میں شروع ہوا۔ پاکستان نے دوسری نامکمل اننگز 57 رنز ایک وکٹ سے شروع کی لیکن آنے والے دونوں بیٹرز اسی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔اذان اویس 22 اور محمد طہٰ 24 رنز بنا سکے پھر بابر اعظم 34 اور سلمان علی آغا 16 رنز بنا کر لوٹ گئے۔ آدھی ٹیم 125رنز پر پویلین لوٹ گئی، ایسے میں سعود شکیل اور غازی غوری نے ٹیم کو سنبھالا اور اسکور 217 تک پہنچایا تاہم غازی 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد عرفات مہنا س 16 رنز بناسکے۔ سعود شکیل ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی نرس نائٹی کا شکار ہوئے اور 97 کے انفرادی اسکور پر بولڈ ہو گئے۔
اسی موقع پر امپائرز نے میچ ختم کر دیا۔ پاکستان اسکور آٹھ وکٹ پر 284 رنز تھا جبکہ پہلی اننگز میں سات وکٹیں حاصل کرنے والے ثاقب خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ پہلی اننگز پاکستان نے 434 رنز نو وکٹ کھلاڑی پر ڈیکلیئر کی، سری لنکا نے پہلی اننگز میں 446 رنز بنائے۔
اس ٹیسٹکے دوران پاکستان کے سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے ایک منفرد مگر ناخوشگوار ریکارڈ کا حصہ بن گئے.وہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 93 اور دوسری اننگز میں 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. سعود شکیل سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری کے قریب پہنچ کر آؤٹ ہونے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے ایک منفرد مگر ناخوشگوار ریکارڈ کا حصہ بن گئے۔
وہ ایک ہی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے دنیا کے پانچویں بیٹر بن گئے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تقریباً 150 سالہ تاریخ میں یہ صرف چھٹا موقع ہے جب کوئی بیٹر ایک ہی میچ کی دونوں اننگز میں 90 سے 99 رنز کے درمیان آؤٹ ہوا ہو۔
اس سے قبل چار بیٹرز اس ناخوشگوار تجربے سے گزر چکے ہیں، جن میں ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم کرکٹر گورڈن گرینج واحد کھلاڑی ہیں جن کے ساتھ یہ واقعہ دو مرتبہ پیش آیا۔گورڈن گرینج کے ساتھ پہلی مرتبہ یہ واقعہ مارچ 1977 میں پاکستان کے خلاف جارج ٹاؤن ٹیسٹ میں پیش آیا جب انہوں نے پہلی اننگز میں 91 اور دوسری میں 96 رنز بنائے تھے۔تین سال بعد فروری 1980 میں گرینج ایک بار پھر دونوں اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، اس مرتبہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں 91 اور 97 رنز اسکور کیے۔
سعود شکیل سے قبل آخری مرتبہ سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اگست 2009 میں ایک ہی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے تھے۔ انہوں نے کولمبو میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 92 اور دوسری میں 96 رنز بنائے تھے، تاہم دونوں مرتبہ سنچری مکمل کرنے میں ناکام رہے۔
انگلینڈ کے فرینک وولی بھی اس منفرد فہرست میں شامل ہیں۔ انہوں نے جون 1921 میں لارڈز کے میدان پر آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 95 اور دوسری میں 93 رنز بنائے تھے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اس نوعیت کا پہلا واقعہ جنوری 1902 میں پیش آیا تھا جب آسٹریلیا کے کلیم ہل انگلینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری مکمل کرنے سے محروم رہے تھے۔کلیم ہل نے اس میچ کی پہلی اننگز میں 98 اور دوسری میں 97 رنز بنائے تھے۔ ان کے مجموعی 195 رنز آج بھی ایک ہی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے بیٹرز میں سب سے زیادہ ہیں۔
سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 190 رنز بنائے، جو اس منفرد فہرست میں دوسرا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
سیریز ا کا دوسرا ٹیسٹ اور آخری ٹیسٹ بھی 17 نومبر سے راولپنڈی ہی میں شروع ہو گا۔




